شیخ جعفر مندوخیل کو گورنر بلوچستان، راحیلہ درانی کو اسپیکر بنانے پر اتفاق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نومنتخب اراکین نے گورنر کے لیے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لیے راحیلہ حمید درانی کے نام اتفاق کرلیا۔
بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے مسلم لیگ پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کی۔ سابق وزیراعلیٰ جام کمال، راحیلہ درانی، سردار عبد الرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کرد و دیگر شریک ہوئے۔
اجلاس میں نو منتخب لیگی ارکان نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ن لیگ کو اہم وزارتیں اور مشیر کے عہدے زیادہ سے زیادہ ملنے چاہیں۔اجلاس میں بعض لیگی ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔