لاہور، سالانہ عرس حضرت شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر عام تعطیل کا اعلان


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت کی جانب سے سالانہ عرس حضرت شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے۔یہ تقاریب لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع شاہ حسین کے مزار کے قریبی علاقوں میں منعقد کی جاتی ہے۔
شاہ حسین کا میلہ چراغاں یا عرس پنجاب میں ثقافت کے اعتبار سے سب سے بڑی تقریب قرار دیا جاتا ہے۔شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین ایک صوفی اور پنجابی شاعر تھے جو فقیرِ لاہور کے لقب سے معروف ہیں، شاہ حسین لاہوری 945ھ میں ٹکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے تھے۔
شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کی قبر اور مزار لاہور کے شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے۔ ہر سال میلہ چراغاں کے موقع پر ان کا عرس منایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب حکومت نے 2 مارچ بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ صوبائی دفاتر میں اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Recent Posts

دبئی سے آنیوالے 2 مسافروں سے کروڑوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)دبئی سے پاکستان آنے والے 2 مسافروں سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز…

4 mins ago

جسٹن بیبر اور اہلیہ کے ہاں شادی کے 6 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی…

11 mins ago

ایف بی آر کا نان فائلرز کی موبائل فون سمز بند نہ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نےنان فائلرز کی موبائل فون سمز بند…

11 mins ago

نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ویلنگٹن (قدرت روزنامہ )نیوزی لینڈ کے سینئر کھلاڑی کولن منرو نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ…

18 mins ago

دورہ آئرلینڈ؛ محمد عامر بالآخر ڈبلن روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر جمعہ کی الصبح آئرلینڈ کیلئے روانہ ہوگئے۔…

18 mins ago

چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے نئے ایس او پیز تیار کرلیے، محسن نقوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں…

31 mins ago