کراچی: رامسوامی کی عمارت گرانے کا حکم معطل


کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے رامسوامی میں عمارت گرانے کے عدالتی حکم پر عمل درآمد معطل کر دیا . عدالتِ عالیہ کے جسٹس صلاح الدین پنہور کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مکینوں کی فریق بننے کی درخواست منظور کر لی .


جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے رامسوامی میں 6 منزلہ عمارت غیر قانونی قرار دی تھی . درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ امیر حمزہ آرکیڈ کے مکینوں کا مؤقف نہیں سنا گیا .
درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ عمارت گرائی گئی تو مکینوں کی جمع پونجی تباہ ہوجائے گی . عدالتِ عالیہ نے عمارت گرانے کا حکم معطل کرتے ہوئے سماعت اپریل کے دوسرے ہفتے کے لیے ملتوی کر دی .

. .

متعلقہ خبریں