رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلیے اجلاس 11 مارچ کو ہوگا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا .
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں ہوگا .

اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سید عبد الخبیر آزاد کریں گے . رمضان کے چاند کی رویت کے لیے زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے .
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز 12 مارچ کو ہونے کی توقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں