پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ماحولیاتی، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنےکافیصلہ


لاہور (قدرت روزنامہ)سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کی پہلی وائلڈ لائف پروٹیکشن فورس بنانے کی منظوری دے دی۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا ماحولیاتی، جنگلات کے تحفظ کا منصوبہ شروع کرنے، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے (ای پی اے) کو فعال بنانے اور پہلی ڈیجیٹل وائلڈ لائف آرکائیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے پنجاب کو اسموگ فری بنانے اور ڈسپوزایبل پلاسٹک بیگز کے خاتمے کے لیے پلان کی تیاری اور فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے نجی شعبے کے اشتراک کی بھی منظوری دی ہے۔
مریم اورنگزیب کے زیرِ صدارت اجلاس کے دوران پنجاب فاریسٹ ایکٹ کو موجودہ تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے ترامیم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
اس دوران پنجاب کی تاریخ کا پہلا زولوجیکل سروے، محکمہ وائلڈ لائف کوجدید معیار اور ٹیکنالوجی کےمطابق اپ گریڈ کرنے کی منظوری اور لاہور میں پہلی بین الاقوامی مچھلی منڈی بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پلانٹ فار پاکستان وژن پر عمل درآمد کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

5 hours ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

5 hours ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

5 hours ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

6 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

7 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

7 hours ago