شانگلہ واقعہ پاکستان اور چین میں اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے، آئی ایس پی آر


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا بیان سامنے آگیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گوادر، تربت اور بشام شانگلہ میں کی گئی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد داخلی سلامتی کی صورتحال کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ مسلح افواج نے پہلی دو کوششوں کو کامیابی سے ناکام بنا دیا، شانگلہ واقعے میں 5 چینی شہریوں سمیت 6 بے گناہ شہری ہلاک ہوئے، پوری قوم اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس بزدلانہ کارروائی کی بلا امتیاز مذمت کرتی ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی و عوامی فلاح و بہبود کے لیے اہم اسٹریٹجک منصوبوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنانا پاکستان اور اس کے اسٹریٹجک اتحادیوں و شراکت داروں خاص طور پر چین کے ساتھ اختلاف پیدا کرنے کی کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا بعض غیر ملکی عناصر اپنے ذاتی مفادات کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کی مدد اور انکی حوصلہ افزائی میں ملوث ہیں۔ یہ عناصر مسلسل دہشت گردوں کے سرپرست کے طور پر بے نقاب ہو رہے ہیں۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ معصوم شہریوں، غیر ملکیوں اور مسلح افواج کے خلاف تشدد کی ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی عوام، اس کی سیکورٹی فورسز اور ہمارے شراکت داروں کے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کو پست نہیں کر سکتیں۔
پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن ریاست کے طور پر واحد ملک ہے جو پوری استقامت اور مکمل عزم کے ساتھ بین الاقوامی دہشت گردی کا براہ راست مقابلہ کر رہا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ دہشت گردی کی براہ راست یا بالواسطہ مدد کرنے میں ملوث تمام افراد کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

Recent Posts

’’نیب کسی بھی سیاستدان کو براہ راست گرفتار نہیں کر سکے گا‘‘سپیکر ایاز صادق نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کی اندرونی…

30 mins ago

لاپتا افراد؛ بیشتر کیسز میں برسوں کے نتائج صفر ہیں، سندھ ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران…

39 mins ago

وزیراعظم کی برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں آسانی کیلیے پالیسی تیار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے برآمدات کے فروغ اور کاروبار میں…

48 mins ago

چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر سے پہلی تصویر موصول

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چاند پر بھیجے گئے پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لی گئی…

58 mins ago

آئی ایم ایف کا پاکستان سے پنشن پر ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے پاکستان سے کہا ہے کہ…

1 hour ago

سپریم کورٹ؛ نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی…

1 hour ago