بھارت؛ موبائل چارجر میں شارٹ سرکٹ سے 4 بچے جھلس کر ہلاک


نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں موبائل فون چارجنگ کے دوران شارٹ سرکٹ ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جھلس کر ہلاک اور بچوں کو بچانے کی کوشش میں والدین زخمی ہوگئے .
بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی .

اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا . اس گھر سے 4 بچوں اور ان کے والدین کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا .
ڈاکٹرز نے آتشزدگی میں بری طرح جھلس کر زخمی ہونے والے چاروں کم سن بچوں کی موت تصدیق کردی . بچوں کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے .
والد نے بتایا کہ موبائل فون چارجنگ پر لگا تھا اور شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی . موبائل پھٹ گیا اور آگ پورے کمرے میں پھیل گئی جس کی لپیٹ میں بچے آگئے .

. .

متعلقہ خبریں