اسلام آباد اور خیبر پختون خوا میں زلزلے کے جھٹکے


پشاور(قدرت روزنامہ)اسلام آباد سمیت خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، باجوڑ، دیر، چترال، رستم اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں زلزلہ محسوس ہوا ہے۔ باجوڑ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے اسی طرح دیر لوئر اور اپر میں بھی لوگوں کو زمین ہلتی ہوئی محسوس ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پشاور، کاٹلنگ اور مردان میں ہلکا زلزلہ محسوس کیا گیا تاہم چترال میں زلزلے کے بہت تیز جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوسکی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

Recent Posts

پی سی بی نے محمد عامر کو ویزا جاری نہ کرنے پر آئرلینڈ کو ’خبردار‘ کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ فاسٹ بولر محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے…

1 min ago

بشریٰ بی بی کی جیل میں حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے…

5 mins ago

9 مئی ممکنہ احتجاج؛ پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پولیس نے آج 9 مئی کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پی ٹی آئی…

10 mins ago

بھارتی مسلمان گورنر کا رام مندر میں ہندو دیوتا کو سجدہ، ویڈیو وائرل

اتر پردیش(قدرت روزنامہ)بھارت کے مسلمان گورنر عارف محمد خان نے بابری مسجد کی جگہ بنائے…

17 mins ago

پی سی بی نے غیر ملکی کوچز کے بعد ایک اور اہم عہدے پر غیر ملکی کو بھرتی کرنے کافیصلہ کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ کرلیا ہے۔…

17 mins ago

9 مئی2023 کے پر تشدد واقعات کو ایک سال مکمل ہوگیا

لاہور (قدرت روزنامہ )9 مئی 2023 کے پر تشدد احتجاج، دفاعی املاک، تنصیبات اور شہدا…

24 mins ago