جن جن کے پاس پرائز بانڈز ہیں وہ نکال لیں اس سے پہلے کہ وہ سادہ کاغذ کےٹکڑے بن جائیں ، حکومت کا ہنگامی اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جن جن کے پاس پرائز بانڈز ہیں وہ نکال لیں اس سے پہلے کہ وہ سادہ کاغذ کےٹکڑے بن جائیں ، حکومت کا ہنگامی اعلان ۔۔وفاقی حکومت نے پرائز بانڈ کیش کروانےکی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔
وزارت خزانہ نے پرائز بانڈز کیش کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15، 25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز 31 دسمبر تک کیش کرائے جاسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پرائز بانڈز کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر تھی۔حکومت نے سختی سے انتباہ جاری کرتے ہوئے صارفین کوجلد از جلد بانڈز کیش کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

WhatsApp
Get Alert