ن لیگ میں شمولیت کی خبریںچلتی رہیں مگر وفاقی وزیر غلام سرور خان کس جماعت میں شامل ہو رہے ہیں ؟ دھماکے داراعلان کر دیا ، کپتان بھی حیران

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ن لیگ میں شمولیت کی خبریں، وفاقی وزیر غلام سرور خان نے دھماکے داراعلان کر دیا ، کپتان بھی حیران ۔۔ وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے خود کے حوالے سے چلنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ بہت جلد مسلم لیگ ن میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں غلام سرور خان نے کہا کہ ان کی
ن لیگ میں شمولیت کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تصدیق کے بعد خبر نشر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کی خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے، ’ میں سختی سے اس خبر کی تردید کرتا ہوں، مجھے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر یقین غیر متزلزل ہے۔‘ غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ وہ مشکل حالات میں ہمیشہ اپنے لیڈر کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوئے ہیں، ان کی وفاقی کابینہ میں موجودگی ان پر لیڈر شپ کے اعتماد کا مظہر ہے۔

WhatsApp
Get Alert