واٹس ایپ بہت جلد صارفین کے لیے کونسی اہم سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سب سے زیادہ چلائی جانے والی میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا . واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے .

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے . میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا . یہ فیچر کب لانچ ہوگا اس کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا . . .

متعلقہ خبریں