عید پر سیاحوں کی خیبرپختونخوا آمد میں 5 گنا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)عیدالفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد نے خیبر پختونخوا کے پرفضا مقامات کا رخ کیا، محکمہ سیاحت اور خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے رپورٹ جاری کر دی . رپورٹ کے مطابق پانچ دنوں میں 5 لاکھ 83 ہزار سے زائد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا، گزشتہ سال عید کے پانچ دنوں میں 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد سیاح آئے تھے .

سب سے زیادہ 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد سیاح گلیات آئے . مالم جبہ میں 1 لاکھ 51 ہزار900، وادی کمراٹ میں 92 ہزار، ناران کاغان میں 77 ہزار سے زائد سیاح سیروتفریح کیلئے آئے . وادی چترال میں 24 ہزار سے زیادہ سیاح لطف اندوز ہوئے . ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد کا کہنا ہے کہ عید کی تعطیلات کے دوران ٹورازم ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی . محکمہ سیاحت کے زیر انتظام تمام اتھارٹیز نے سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کیں . خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی کی ٹورازم پولیس نے بھی سیاحتی مقامات پر ڈیوٹی دی . . .

متعلقہ خبریں