بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کابینہ کی تشکیل ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ سے تاخیر کا شکار ہے . سرفراز بگٹی نے 2 مارچ کو وزارت اعلیٰ کے منصب کا حلف اٹھایا تھا .


بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہو سکا . وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے عید کی تعطیلات کے بعد پہلے روز کابینہ کی تشکیل کا اعلان کیا تھا .
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں وزارتوں سے متعلق فیصلہ نہیں ہو سکا، پارٹیوں میں شامل آزاد امیدوار بھی وزارتوں کا تقاضا کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں