اپرکوہستان میں دھماکہ ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق

پشاور(قدرت روزنامہ)داسو جانے والی گاڑی میں دھماکے سے ایف سی اہلکاروں اور غیر ملکیوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہو گئے . ڈپٹی کمشنر محمد عارف کے مطابق دھماکا برسین لیبر کیمپ سے داسو جانے والی گاڑی میں کیمپ کے قریب ہوا، دھماکے میں 39 افراد زخمی بھی ہوئے .

محمد عارف کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 2 ایف سی اہلکار اور 4 غیر ملکی بھی شامل ہیں . ڈپٹی کمشنر کے مطابق گاڑی میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے عملے کے افراد شامل تھے، زخمیوں اور لاشوں کو آر ایچ سی داسو منتقل کر دیا گیا ہے . محمد عارف کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تفتیش کی جارہی ہے، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے . . .

متعلقہ خبریں