سائرہ یوسف اپنی سالگرہ پر عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ گئیں


مکہ (قدرت روزنامہ)اس سال سائرہ نے اپنی سالگرہ، اپنی بیٹی نورے کے ساتھ مقدس شہرمکہ میں منانے کا فیصلہ کیا۔وہ دونوں سعودی عرب میں عمرہ کر رہی ہیں اور سائرہ نے دونوں کی دل کو چھنے والی تصاویر شیئر کیں۔ دونوں ہی کافی خوش ار مطمئن نظر آرہی ہیں۔
سائرہ یوسف ہماری انڈسٹری میں بہت پسند کی جانے والی اسٹارہیں۔انہوں نے ڈراموں، فلموں اور اشتہاری مہم میں پرفارم کیا ہے۔پروجیکٹ کی تعداد کم ہونے کے باوجود، سائرہ نےہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور یہی روش انہیں دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔
انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں جو وقار اور صبر کا مظاہرہ کیا ہے اس کی وجہ سے انہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے۔
سائرہ یوسف نے اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی اور شادی کے 7 سال بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی۔ ان کی ایک بچی نورے شہروز ہے۔ سائرہ نے ہمیشہ اپنی بیٹی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔
انہوں نے اپنے سابق شوہر کے ساتھ ایک خوبصورت تعلق برقرار رکھا ہے اور ان دونوں نے نورے کی خوشی کو ترجیح دی ہے۔