سعد رفیق کا پرانی تقریر ایڈیٹ کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما ن لیگ سعد رفیق نے اپنی پرانی تقریر کو ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے میری لگ بھگ 2 برس پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایڈٹ کرنے سے تقریر کا مطلب ہی بدل گیا، فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ہے۔
رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ اس غیر قانونی عمل پر ایف آئی اے کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔