بلوچستان کے پہاڑی علاقے میں مبینہ طور پر مارے گئے فارسی چیتے کی تصویر وائرل


حب(قدرت روزنامہ)ضلع لسبیلہ کے پہاڑی علاقہ پیر بمبل میں مبینہ طور پر مارے گئے چیتے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی ہے جبکہ گزشتہ روز ہنگول نیشنل پارک میں ہنگلاج نانی ماتا مندر سے متصل پہاڑیوں میں ایک فارسی چیتے کی وڈیو بھی وائرل کی گئی تھی، سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق چیتے کی یہ نسل معدوم ہوتی جارہی ہے، چند سال پہلے سروے کی رپورٹ کے مطابق یہ ہنگول نشنل پارک سے ختم ہوگئی تھی جبکہ چند دن پہلے محکمہ وائلڈ لائف کی رپورٹ کے مطابق پارک کے ایریا میں فارسی چیتا دیکھا گیا تھا جوکہ گزشتہ روز مبینہ طور پر مارا گیا۔ سوشل میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ لسبیلہ کے علاوہ چلتن نیشنل پارک میں بھی ایک جوڑا تھا۔ تاہم اس حوالے سے ضلع لسبیلہ کے محکمہ وائلڈ لائف نے کوئی وضاحت پیش نہیں کی۔

Recent Posts

کرکٹ آسٹریلیا نے وسیم اکرم کو اہم ذمہ داری سونپ دی

کنبرا(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستانی قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کو ملٹی…

1 hour ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ جرمنی، جرمن آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دورہ جرمنی میں جرمن فوج کے…

2 hours ago

عمرایوب کے خلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی رہنما کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سالار خان کاکڑ کو پارٹی جنرل…

2 hours ago

مغربی طرز کا لباس پہنے اداکارہ سونیا حسین کی بولڈ ویڈیو وائرل، مداح برس پڑے

کراچی(قدرت روزنامہ) اور اب ماڈل و اداکارہ سونیا حسین جدید طرز کا لباس پہننے پر…

3 hours ago

پڑوسی ملک میں تپتی ریت پر پاپڑ فرائی، ایسی ویڈیو سامنے آگئی کہ دیکھ کر یقین کرنا مشکل

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) جھلسا دینے والی اس گرمی میں بھارت سے ایک ایسی ویڈیو سامنے…

3 hours ago

رواں سال بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ جانیے

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کا بجٹ کل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین…

3 hours ago