بیرسٹر سیف زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل میں کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف زبان کو لگام دیں ورنہ ہمیں لگام ڈالنی آتی ہے،حلیہ ،زبان اور حرکتیں کے پی کے کی حکومت کی ٹک ٹاکرز،بدمعاشوں اور غنڈوں جیسی ہیں،بے شرمی، بے حیائی اور زبان درازی میں فتنہ پارٹی کا کوئی ثانی نہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جن کی حکومت بنی گالہ اور اڈیالہ سے چل رہی ان کو مریم نواز کے طرز حکومت پر انگلیاں اٹھاتے شرم نہیں آتی؟ مریم نواز پنجاب میں ڈلیور کر رہی ہیں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہی ہیں،اصل تکلیف یہی ہورہی,مریم نواز سے کارکردگی میں مقابلہ کریں زبان درازی میں نہیں, چیئرمین پی ٹی آئی سے لے کر ان کے چمچوں تک سب ایک ہی سانچے میں تیار کیے گئے ہیں,

پوری جماعت کے ایک بھی فرد کی آنکھوں میں حیاء نہیں, ان کے منہ میں جو آتا ہے وہ فورا مغلظات کی شکل میں باہر نکال دیتے ہیں, پختونوں نے آپ کو زبان درازی اور چرب زبانی کے لیے ووٹ نہیں دیے, پنجاب میں جو سہولیات مریم نواز لوگوں کو فراہم کررہی وہ پختونوں کا بھی حق ہے, پختونوں کو وہ وزیراعلیٰ ملا جس کو اڈیالہ جیل سے فرصت ہی نہیں ملتی، علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں۔

Recent Posts

زارا نور کو عالیہ بھٹ سے کس چیز کی توقع نہیں تھی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز سے وابستہ اداکارہ زارا نور عباس بالی ووڈ کی معروف اداکارہ…

9 mins ago

پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کے درمیان جلد طلاق کی پیشگوئی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکارہ پرینیتی…

18 mins ago

بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی طرف سے سجل علی کی مدح سرائی

امرتسر(قدرت روزنامہ) انڈیا کی سپر اسٹار اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کے…

27 mins ago

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

46 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

53 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

1 hour ago