. .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کے حصے کی مخصوص نشستیں باقی جماعتوں کو نہ دینے کے فیصلے سے حکومتی اتحاد کو زبردست جھٹکا لگا ہے .
فیصلے سے قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کی دو تہائی اکثریت ختم ہو جائے گی، حکمران اتحا دکے اراکین کی قومی اسمبلی میں تعداد 204 رہ جائے گی ، مسلم لیگ (ن) کی خواتین کی 14اور پیپلز پارٹی کی 4نشستیں کم ہوں گی ، صوبائی اسمبلیوں کی بات کریں تو پنجاب اسمبلی میں 27 ،خیبر پختونخوا اسمبلی میں 25 سندھ میں 2 اراکین کی رکنیت معطل ہو گی ، عدالتی فیصلے کے بعد اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں .
متعلقہ خبریں