پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے کراچی میں سیاسی پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کا 17 اکتوبر کو کراچی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں ہوگا، پیپلز پارٹی نے جلسے سے متعلق ڈی سی ایسٹ کو درخواست دے دی ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ جلسہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہدا کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد ہوگا۔

WhatsApp
Get Alert