وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات
دنیا کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جارہی ہے ۔ہمیں بھی کارپوریٹ فارمنگ پر توجہ دینی ہوگی،میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی سے بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات ،ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور سیکریٹری لائیو اسٹاک کی بھی شرکت، محکمہ امور حیوانات میں 92 ویٹرنری ڈاکٹرز کی خالی آسامیوں کو جلد مشتہر کیا جائے وزیراعلیٰ کی سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت ،ویٹرنری ڈاکٹرز کو سافٹ لون پروگرام کے تحت بلا سود قرضہ فراہم کرینگے۔
پروگرام کے ذریعے ویٹرنری ڈاکٹرز فیلڈ میں اپنے خدماتی مراکز قائم کرسکیں گے۔
مذکورہ پروگرام کے ذریعے وٹنری ڈاکٹرز اپنے اپنے اضلاع میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات فراہم کرسکیں گے ۔دنیا کارپوریٹ فارمنگ کی طرف جارہی ہے ۔ہمیں بھی کارپوریٹ فارمنگ پر توجہ دینی ہوگی ۔موثر پالیسیاں تشکیل دیکر وٹنری خدمات کی فراہمی کے لئے نوجوانوں کو موزوں مواقع فراہم کریں گے ۔
