ملک ریاض نے راز فاش کردیئے تو نامی گرامی شخصیات کو خودکشی کرنی پڑے گی، معروف صحافی اکرم راعی


لاہور(قدرت روزنامہ)معروف صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اکرم راعی کا کہنا ہے کہ ‏ابھی ملک ریاض نے صرف آڈیو پیغام جاری کیا ہے تو ملک بھر میں زلزلہ آ گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے اکرم راعی کا کہنا ہے کہ ’’‏ابھی ملک ریاض نے صرف آڈیو پیغام جاری کیا ہے تو ملک بھر میں زلزلہ آ گیا ہے۔ اگر ملک ریاض نے اپنی زندگی ختم کرنے سے پہلے بحریہ ٹاؤن کراچی اور ون ہائیڈ پارک لندن سمیت اپنے سینے اور دفینے میں محفوظ تمام راز سچ مچ فاش کر دیے تو بڑی نامی گرامی شخصیات کو خودکشی کرنی پڑے گی‘‘
خیال رہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کے لیے بہت دباؤ ہے، لیکن میں کبھی بھی کسی کو اجازت نہیں دوں گا کہ وہ مجھے سیاسی مقاصد کے لیے پیادہ کے طور پر استعمال کرے۔