شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں سفارشی کلچر کو ختم، روزگار کے مواقعے یکساں فراہم کیئے جائیں، بی این پی

گڈانی(قدرت روزنامہ)شپ بریکنگ ہارڈ گڈانی میں سفارشی کلچر کو فوری ختم کرکے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا جائے بی این پی مینگل گڈانی کے آرگنائزر کامریڈ عبد الرزاق انہوں نے کہا کہ شپ بریکنگ میں ایگری کے سیٹھ و ان کے فورمین سفارش کے بغیر عام مقامی بے روزگاروں کو قطعا کام پر رکھنے کو تیار نہیں بلکہ کسی سے سیدھے منہ بات کرنے کو تیار نہیں سوائے کچھ اپنے اور کچھ سفارشیوں کے علاوہ انہوں نے کہا کہ آیک سوچی سمجھی سازش کے تحت گڈانی شپ بریکنگ ہارڈ میں مزدوری پر سیاست کر رہے ہیں جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور ان کو پیغام دیتے ہیں کہ اپنا رویہ درست کریں روزگار سب کا حق ہے نہیں کہ صرف سفارشی لوگوں کے لیے ہی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں سے گڈانی کے غریب بے روزگار نوجوانوں سے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے چھوٹے موٹے کاروبار پر بھی مخصوص افراد کا قبضہ ہے کسی غریب کو کوئی حق نہیں کہ وہ شپ بریکنگ میں ردی ربڑ کچرے کا سودا کر سکے جس سے وہ دو وقت کا کھانا حاصل کر سکے اس صورت حال میں ہم وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف جسٹس بلوچستان ایم پی اے حب میر علی حسن زہری و اپنے پارٹی قائدین سے اپیل کرتے ہیں کہ گڈانی شپ میں اس ظلم جبر کا فوری نوٹس لیں اور روزگار کے مواقعے سب کو یکساں طور پر فراہم کیئے جائیں اگر حکومت اس جانب توجہ نہیں دیتی تو ہم ان زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا اعلان کریں گے اور باقاعدہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کریں گے عدالتوں و دیگر ذمیداروں تک جائیں گے جو ہمارا آئینی و قانونی حقوق ہیں چند لوگوں نے پورے گڈانی کے وسائل پر قبضہ کیا ہا ہے اور گڈانی کے عوام زندگی کی تمام تر سہولیات سے محروم ہوتا جا رہا ہے . .

متعلقہ خبریں