نصیرآباد ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی قسط سے پیسے کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا


نصیرآباد(قدرت روزنامہ)نصیرآباد میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سہ ماہی قسط سے پیسے کٹوتی کا سلسلہ رک نہ سکا ۔ضلعی انتظامیہ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نصیرآباد کے ضلعی اور ڈویژنل آفیسران کی خاموشی بھی لمحہ فکریہ ہے ۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام قسط ادائیگی کے پہلے دن سے آج تک منجھوشوری کے ڈیوائز ہولڈرز کا بیوا،غریب بینفشریز کو لوٹنے کا انداز ہی الگ رقم کٹوتی پر آواز اٹھانے والوں کو امدادی رقم بند کرانے کی دھمکی ۔ جبکہ کچھ خواتین کو فنگر مسئلہ کے بہانے دو سے تین دن تک سینٹر کی حاضریاں بھروانے لگی تاکہ بینفشریز مجبور ہوکر مرضی پر پیسے کٹوتی پر آمادہ ہو جائیں ۔ بینفشریز کا نصیرآباد ضلعی انتظامیہ اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسران سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ۔