حب کی منڈی میں مویشیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں، خریدار غائب

حب(قدرت روزنامہ)سنت ابراہیمی عیدالاضحی میں 3دن باقی رہ گئے حب کی منڈی میںمویشیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں خریدار غائب بیوپاری گاہکوں کے منتظر نظر آنے لگے حب کی منڈی میں کراچی کی نسبت ریٹ کافی زیادہ ہیں کراچی سے آنے والے خریداروں کی گفتگو مویشی منڈی میں سہولتوں کے حوالے سے بیوپاریوں کا ملا جلا ردعمل سیکورٹی کے حوالے سے خدشات کا اظہار بجلی اور پانی کی سہولت بھی بہتر نہیں ہے چوروں کے خوف سے رات بھر جاگ کر اپنے مویشیوں کی رکھوالی کرتے ہیں بیوپاریوں کی بات چیت تفصیلات کے مطابق عید قربان کے حوالے سے ملک بھر کی طرح بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں بھی مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں سجائی گئیں ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی سطح پر باب بلوچستان کے قریب حب ندی کے کنارے جوسب سے بڑی مویشی منڈی لگائی گئی ہے وہاں پر چھوٹے اور بڑے مویشیوں کی تعداد تو کافی ہے لیکن مہنگائی کے سبب خریدار کم نظر آتے ہیں بتایا جاتا ہے کہ مویشی منڈی سجانے کے آغاز کے دنوں میں ریٹ کم تھے لیکن جیسے جیسے عید قربان کے دن قریب آتے جارہے ہیں اسی تناسب سے جانوروں کے ریٹ بھی بڑھتے جارہے ہیں اسوقت حب کی مویشی منڈی میں بکرے کی قیمتیں 20ہزار روپے سے 95ہزار تک جبکہ بڑے جانور کی قیمت دو لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جا پہنچی ہے اس موقع پر بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ انکے پاس مویشی تو کافی تعداد میں دستیاب ہیں لیکن گاہک کم ہیں لوگ جانوروں کی قیمتیں سن کر واپس جارہے ہیں بیوپاریوں کا مویشی منڈی میں سہولتوں کے حوالے سے کہنا تھا کہ میونسپل کارپوریشن کی طرف سے انٹری فیس جو مقرر کی گئی ہے وہ بکرے کی 500سے 1000روپے تک جبکہ بڑے جانور کی انٹری فیس15سو روپے سے 5ہزار روپے منڈی میں جانور کے قیام کے تناسب سے مقرر کی گئی ہے لیکن سہولیات کے حوالے سے وہ سہولتیں نہیں ہیں جس تناسب سے جانور کی انٹری فیس مقرر کی گئی ہے بالخصوص سیکورٹی کے بارے میں بیوپاریوں نے خدشات کا اظہار کیا ہے جبکہ پانی اور لائٹ کی سہولیات بھی ففٹی ففٹی ہیں مویشی منڈی کے حوالے سے وہ جس وزن اور خوبصورتی کے حوالے سے جو مویشی خرید نا چاہتے ہیں اس حساب سے انکا بجٹ اور جیب اجازت نہیں دے رہے جبکہ کراچی کی منڈیوں کے تناسب سے بھی حب میں قیمتیں زیادہ ہیں حب کی مویشی منڈی میں اونٹ گائے بکرے بکریاں د±نبے اور خوبصورتی کے لحاظ سے کافی خوبصورت مویشی موجود ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے خریداروں کا رش کم ہے خریدار وں کا مزید کہنا تھا کہ وہ سوچ رہے تھے کہ شاید عید کے دن قریب آنے پر قیمتیں کم ہونگی لیکن یہاں پر ا±نکی سوچ کے برعکس قیمتیں بڑھ رہی ہیں . .

.

متعلقہ خبریں