سندھ میں فوری طور پر گورنر راج لگایا جائے، ایم کیو ایم نے وفاق سے بڑا مطالبہ کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم ) کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ اگر وفاق اٹھارویں ترمیم میں تبدیلی کی بات کرتا ہے تو ہم ساتھ دیں گے،اٹھارویں ترمیم میں مزید ترمیم کی کچھ گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں فوری طور پر گورنر راج نافذ کیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف نہیں  بلکہ ان کے طرز حکمرانی کے خلاف ہیں،اگر ملک کی سلامتی خطرے میں پڑتی ہے تو گورنر راج لگایا جاسکتا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ اندرون سندھ نادرا کا 50فیصد عملہ جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث رہا ہے ،سندھ میں اقتدار کی ہوس میں جعلی اکثریت حاصل کی گئی ہے، سندھ حکومت جعلی اکثریت سے وجود میں آئی ہے، جعلی ڈومیسائل اور شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں، 40لاکھ جعلی ووٹرزکا اندراج کرایا گیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ دو دن پہلے ایف آئی کی پریس کانفرنس ہوئی جس میں بہت تشویشناک باتیں سامنے آئی ہیں،جمہوریت کے لبادے میں ملک دشمن اپنا کام کررہے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں نادرا میں ہونے والی بھرتیوں کی تحقیقات کرائی جائیں۔

Recent Posts

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی زرین نیو سریاب میں پولیس کی موبائل وین پر…

40 mins ago

جماعت اسلامی کا کسانوں کے حق میں احتجاج، پنجاب اسمبلی کے باہر کیمپ لگادیا

لاہور (قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے گندم کی عدم خریداری پر جہاں ایک طرف…

55 mins ago

کرینہ کپور کویونیسیف کی سفیر مقررکردیاگیا

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ کرینہ کپور خان کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف…

1 hour ago

گندم سکینڈل:تحقیقاتی کمیٹی نے انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کی طلبی کی تردید کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) گندم درآمد سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق نگران…

1 hour ago

حکومت پاسکو کے تحت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدنے پر رضامند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ان کی رہائش پر گندم…

1 hour ago

غیرت کے نام پر باپ کے ہاتھوں بیٹی اور پڑوسی کالڑکا قتل

مری(قدرت روزنامہ) مری میں باپ نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور پڑوسی کے…

2 hours ago