کراچی: گزشتہ رات 2 سال کے مقابلے میں جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گزشتہ رات جولائی کی گرم ترین رات ریکارڈ کی گئی . محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات معمول سے 4.1 ڈگری سینٹی گریڈ زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیاگیا جس کے باعث گزشتہ رات کو رواں ماہ کی گرم ترین رات قرار دیا گیا ہے .

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جولائی کا معمول کا درجہ حرارت 27.9 ڈگری سینٹی گریڈہے لیکن گزشتہ رات شہر میں کم سےکم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا . محکمہ موسمیات کے مطابق جولائی 2021 اور جولائی 2022 میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں