کوئٹہ ،لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)لاپتہ ظہیر بلوچ کی عدم بازیابی کیخلاف سریاب روڈ پر لواحقین کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری۔ظہیربلوچ اہل خانہ اور سریاب کی عوام کل شام 6 بجے سے سریاب روڑ پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ زہیر کو 27 جون کو لاپتہ کیا گیا تھا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک ظہیر بلوچ کو بازیاب نہیں کیا جاتا۔
مزید یہ کہ کل شام سے اب تک نہ حکومتی اہلکار نہ انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی طرح کی کاروائی نہیں ہوئ۔ نہ ہی اب تک ظہیر بلوچ کی گمشدگی کی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے ۔اسی سلسلے کے تحت آج شام 5 بجے دھرنا گاہ سے ایک احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔یہ ریلی موسی کالونی تک جاکر دوبارہ دھرنا گاہ پہ ختم ہوگی۔ اس توسط سے بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ عوام اور خاص کر سریاب کے عوام سے گزارش کرتی ہے کہ وہ اس ریلی میں شرکت کریں اور ظہیر بلوچ کے خاندان کی آواز بنیں۔