کینسر سے لڑتی حنا خان کے تازہ زخموں کی تصاویر منظرِ عام پر


ممبئی(قدرت روزنامہ)چھاتی کے کینسر کی شکار بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے تازہ زخموں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔ حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چند نئی تصاویر پوسٹ کیں جن میں اداکارہ کے سر کے بال چھوٹے نظر آرہے ہیں جبکہ اداکارہ کی گردن اور جسم پر موجود تازہ زخموں کے نشان بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔
تصاویر میں نظر آنے والے زخموں کے نشان حنا خان کے کینسر کے علاج کے دوران آئے ہیں، اُنہوں نے اپنے زخموں کی تصاویر انسٹاگرام پر اس لیے پوسٹ کیں تاکہ وہ اس جان لیوا مرض میں مبتلا دیگر مریضوں کی ہمت بڑھا سکیں۔
کینسر کی تشخیص کے باوجود چہرے پر مُسکراہٹ سجائے بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اپنے چاہنے والوں سے سوال کیا کہ آپ کو ان تصاویر میں کیا نظر آرہا ہے؟ میرے جسم کے نشانات یا میری آنکھوں میں اُمید؟
حنا خان نے کہا کہ یہ نشانات میرے ہیں، میں نے انہیں پیار سے گلے لگایا ہے کیونکہ یہ میری جیت کی پہلی نشانی ہے جس کی میں حقدار ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ میری آنکھوں میں اُمید میری روح کا عکس ہے، مجھے اندھیرے میں بھی اُمید کی کرن نظر آرہی ہے جو میری شفایابی کو ظاہر کررہی ہے۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میں صحتیاب ہوجاؤں گی، میں اپنے لیے اور آپ سب کے لیے بھی دُعاگو ہوں۔ واضح رہے کہ حنا خان نے 28 جون کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ وہ چھاتی کے کینسر کا شکار ہوگئی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝑯𝒊𝒏𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏 (@realhinakhan)