بلوچستان کے عوام کو دھاندلی زدہ فارم47کے پیداواروں کے حوالے نہیں کرسکتے ،ایچ ڈی پی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ہزارہ ڈیموک ریٹک پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کے مستقبل کو کسی صورت دھاندلی زدہ فارم 47کے پیدواروں کے حوالے نہیں کرسکتے ہیں مافیا اور ٹھیکیداروں کو اسمبلیوں میں بھیج کر حقیقی سیاسی قیادت کو ایک منظم سازش ومنصوبہ کے تحت عوام کے حق نمائندگی سے محروم رکھا گیا ہے 8فروری کا الیکشن الیکشن نہیں آکشن تھا جس کی وجہ سے پوری دنیا میں ملک کی بد نامی ہوئی اور انتخابی نتائج پر پوری دنیا اعتراضات اٹھائے گئے اور سوالات پیدا ہوئے ان خیالات کااظہار ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چیئر مین عبدالخالق ہزارہ،احمد علی کوہزاد،محمد زمان دہقاندزادہ ،یونسل حیدری اور فریدہ علی نے پارٹی کے21یوم تاسیس اور حلقہ وبنیادی کونسلوں کے حلف برداری کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چ یئر مین عبدالخالق ہزارہ نے پارٹی کے 4حلقہ کونسلوں کے 52اور 19بنیادی کونسلوں کے 171عہدیداروں واراکین سے حلف لیا پارٹی رہنماﺅں نے نو منتخب عہدیداروں وکارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نو منتخب اراکین اور ذمہ داران پورے کوئٹہ شہر تک پارٹی کے منشور پہنچا کر ایچ ڈی پی کو کوئٹہ کے شہریوں کی نمائندگی سیاسی جماعت کے طور پر روشناس کرائیں گے پارٹی کے انتخابی عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارٹی کے ادنی سے لیکر اعلیٰ قیادت تک کے انتخابات ایک جمہوری عمل کے ذریعے انجام پا گا ہے جس میں عام کارکن اپنی حق رائے دہی کا استعمال کر کے پارٹی قیادت اور ذمہ داروں کا انتخاب کرتی ہے یہی جمہوری عمل پارٹی کو دیگر گروہوں سے خود مختار بناتی ہے اور اس انتخابی عمل کی وجہ سے کارکنوں میں احساس ذمہ داری اور فرض شناس کے جذبات پیدا ہوتے ہیں پارٹی کے انتخابات ایک تربیتی عمل بھی ہے جس میں عام کارکنوں کو ایک بہتر کارکن کے انتخابات کے عمل سے گزارنے کی تربیت دی جاتی ہے مقررین نے کہا کہ بلوچستان میں پہلے سے ہی احساس محرومیت اور یہاں کے عوام کے دلوں میں احساس محرومی انتہائی شدت کیساتھ موجودہے یہاں کے لوگ سمجھتے ہیں کہ ان پر ہمیشہ نمائندے مسلط کئے جاتے ہیں ان کے انتخاب کردہ شخص کو کبھی ان کی نمائندگی کا حق نہیں دیا جاتا ہے اس کا تجربہ پارٹی کو 2008اور 2013کے انتخابات کے دوران بخوبی ہوا جب اس وقت ایچ ڈی پی کے مینڈیٹ کو چوری کر کے ایسے افراد کو کوئٹہ کے شہریوں پر مسلط کیا گیا جن کا کبھی سیاسی عمل سے تعلق نہیں تھا 2018کے انتخابات میں عوام نے بڑی تعداد میں ایچ ڈی پی کے نامزد امیدواروں کو کامیابی سے ہمکنار کیاجنہوں نے اپنے 5سالہ دور نمائندگی میں اپنے حلقہ انتخاب اور صوبے کی ہر فورم پر بہترین وتاریخی نمائندگی وترجمانی کی ان کی کارکردگی کی مثالیں دی جائے گی اسی کارکردگی کی بنیاد پر 2024کے انتخابات میں بھی عوام نے بڑی بھاری اکثریت کیساتھ پارٹی امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کیا مگر افسوس کا مقام ہے کہ عوام کی رائے پر شب خون مارا گیا اور شب خون مارنے والی قوتوں نے مافیا اور ٹھیکیداروں کو اسمبلیوں میں بھیجا اور یہ نمائندے اتنی صلاحیت نہیں رکھتے کہ وہ عوام کا سامنا کرسکیں یا اسمبلیوں میں عوام کی نمائندگی کی ذمہ داری ادا کرسکیں ہم سمجھتے ہیں کہ کوئٹہ کے شہریوں اور صوبے کے عوام کو دیانتداری اور ایمانداری کی سزا دی گئی اور آکشن کے ذریعے صوبے میں غیر سیاسی افراد کو لا یا گیا مقررین نے کہا کہ عوام کے حاکمیت کو یقینی بنانے ،آزادی اظہار رائے اور حقیقی عوامی جمہوریت کیلئے پارٹی کی جدوجہد جاری ہے اس وقت پورے ملک ایک طرف اور حکمران طبقہ دوسری طرف ہے ہم کہتے ہیںکہ عوام کے اعتماد وتعاون کے بغیر کوئی بھی عمل مکمل نہیں ہوسکتا جبر زبردستی یا پابندیوں کے ذریعے وقتی طور پر عوام کو خاموش کیاج اسکتا ہے مگراس کا ردعمل نا قابل یقین طور پر سامنے آتا ہے ایچ ڈی پی جمہوریت اور جمہوری عمل آئین اورقانون کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے ہمیں یقین ہے کہ اگر آزادانہ طور پرر فیصلے کئے جائے تو کوئٹہ کے شہریوں کو ان کے حقیقی کامیاب نمائندوں کی کامیابی دوبارہ مل سکتی ہے ہم چاہتے ہیں کہ جمہوری عمل کے ذریعے حقیقی نمائندے اسمبلیوں میں جائیں اور اس صوبے کی پسماندگی کا خاتمہ کرنے کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں یہاں سے غربت،بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ کریں مقررین نے کہا کہ ہزارہ ڈیمو کریٹک پا رٹی نے اپنے قیام سے لیکر آج تک ملک میں آئین وقانون،پارلیمان کی بالادستی،جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے جدوجہد مسلسل جاری رکھی ہوئی ہے کوئٹہ شہر اور ہزارہ معاشرے کو مذہبی شدت پسندی اور منافرت سے نجات دلانے اور ایک ترقی پسند روشن خیال معاشرے کے قیام کیلئے پارٹی کی 21سالہ جدوجہد کو دوام دیا جائے گا مقررین نے کہا کہاب ایچ ڈی پی محض ہزارہ نشین علاقوں کی جماعت نہیں رہی پارٹی کی انسانیت ودوستانہ پالیسیوں اور شہر میں بلا تفریق رنگ ونسل خدمات نے آج ایچ ڈی پی کو کوئٹہ کے شہریوں کی ہر دلعزیز جماعت بنا چکی ہے آج پارٹی کی بنیادی کونسلیں شہر کے ہر حصے میں نہ صرف قائم ہیں بلکہ تمام اقوام کی ایچ ڈی پی کو حمایت حاصل ہے مقررین نے کہا کہ پارٹی کی نو منتخب کونسلوں کے عہدیداروں اور ارکان کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں عوام کیساتھ جڑے رہیں اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا تنظیمی کردارادا کریں۔