ریاست اخلاقی طور پر لاپتا افراد کو بازیاب کرے، وی بی ایم پی
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ اپنے لاپتہ پیاروں کی جبری گمشدگی کی وجہ سے شدید ذہنی کرب و اذیت میں زندگی گزار رہے ہیں، یہ ریاست کی آئینی اور اخلاقی ذمے داری ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو اذیت دینے کے بجائے انہیں ملکی قوانین کے تحت انصاف فراہم کرکے انہیں ذہنی کرب و اذیت سے نجات دلائے۔