کوئٹہ میں پولیس موبائل نذر آتش، ریڈ زون سیل کردیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں ہاکی چوک اور چمن پھاٹک کے درمیان نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے پولیس موبائل نذر آتش۔ اطلاعات کے مطابق ہاکی چوک پر نامعلوم مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر پتھراﺅ کیا گیا۔ فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی، ریڈ زون کو کنٹینز لگا کر مکمل سیل کردیا گیا۔ دوسری جانب جی پی او چوک میں بیٹھے دھرنا مظاہرین کی جانب سے کہا گیا کہ نامعلوم مشتعل افراد مظاہرین نہیں، ہم لوگ پرامن طور پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔