گول روٹی بنانے والی خانہ بدوش لڑکی ’’آمنہ ریاض‘‘دنیا بھر میں مشہور ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) گول روٹی بنانے والی خانہ بدوش لڑکی ’’آمنہ ریاض‘‘دنیا بھر میں مشہور ہو گئی . تفصیلات کے مطابق دیہاتی لڑکی کا مسکرانے کا انداز دنیا بھر میں مشہور ہونے لگا .

انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لڑکی سے متعلق اس لڑکی کا نام آمنہ ریاض ہے اور اس کا عمر صرف 15سال ہے . آمنہ کا تعلق ایک خانہ بدوش خاندان ہے جو کراچی کے مضافات رہائش پذیر ہے . رپورٹ کے مطابق اس کی ویڈیو ایک لڑکے نے سوشل میڈیا ڈالی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا میں وائرل ہو گئی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں صحافیوں نے امینہ کے گھر کا رخ کیا لیکن آمنہ اور اس کے والدین نے اسے کیمرے کے سامنے بات کرنے سے صاف منع کر دیا . آمنہ نامی لڑکی کی سادگی، معصومیت، دلکش مسکراہٹ اور ہاتھ میں پکڑی گول روٹی کی تصاویر و ویڈیوز نے تہلکہ مچایا ہوا ہے . مذکورہ لڑکی کے نام سے انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ ہے جس کے ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد فالوورز ہوچکے ہیں جبکہ اس اکاؤنٹ پرمتعدد ویڈیو شیئر کی جا چکی ہیں . . .

متعلقہ خبریں