تربت میں ضلعی انتظامیہ نے ہر قسم کے چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی
تربت(قدرت روزنامہ)اسسٹنٹ کمشنر تمپ نے ڈپٹی کمشنر کیچ کے احکامات پر ایک نوٹیفکیشن میں بلوچستان چیئرٹیز ایکٹ 2019 سیکشن 18 کے تحت چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور چندہ جمع کرنے والے غیر رجسٹرڈ تنظیموں و ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔