عمر ایوب نے کہا تھا کہ عمران خان نے سب کو پیغام دیا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی کال کو کامیاب بنائیں، پُرامن احتجاج کریں کیونکہ ہمارے احتجاج ہمیشہ پر امن رہے ہیں . دوسری جانب جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے . امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26جولائی کو اسلام آباد میں دھرنا ہوگا اور جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کا مقدمہ لڑے گی . انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور عوام اپنی قیمتی اشیا اور زیورات بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں . حکومت امن وامان، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کرے اور اگر حکومت سہولتیں نہیں دے سکتی تو ٹیکس کیوں لگا رہی ہے . حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پورے ملک سے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہو چکے ہیں لہٰذا حکومت دھرنے کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے سے گریز کرے . چھاپے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، حکومت نے اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا تو حالات خراب ہوں گے . جماعت اسلامی نے اپنے کارکنوں کو احتیاط کے ساتھ اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف دھرنا ہر صورت میں دیا جائے گا . ریڈ زون کو سیل کرنے کے لیے اسلام آباد کے نادرا چوک، سرینا چوک، ایکسپریس چوک پر کنٹینرز لگا دیے گئے . پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باعث کسی احتجاج کی اجازت نہیں . جڑواں شہروں کے رہائشی ٹریفک ڈائیورشن پلان پر عمل کریں اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کی وجہ سے ٹریفک کے لیے ڈائیورشن پلان ترتیب دیا گیا ہے . عوام الناس کی رہنمائی کے لیے ذیل متبادل راستے متعین کیے گئے ہیں . شہری ضرورت پڑنے پر متبادل راستے استعمال کریں: 1 . روات ٹی کراس بند ہونے کی صورت میں تمام حضرات راولپنڈی، صدر روڈ استعمال کریں . 2 . پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں تمام حضرات موٹر وے استعمال کریں . 3 . سری نگر ہائی وے 14G بند ہونے کی صورت میں تمام حضرات اسلام آباد آنے جانے کے لیے پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میر آباد، کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں . 4 . فیض آباد بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی سے آنے والے تمام حضرات کھنہ پل، لہترار روڈ، کیپٹن طفیل شہید روڈ، پارک روڈ استعمال کریں . 5 فیض آباد مری روڈ بند ہونے کی صورت میں راولپنڈی سے آنے والے تمام حضرات9th ایونیو استعمال کریں . 6 . زیرو پوائنٹ بند ہونے کی صورت میں تمام حضرات فیصل ایونیو اور جناح ایونیو استعمال کریں . 7 . ڈھوکڑی چوک، سرینا ہوٹل بند ہونے کی صورت میں آنے جانے والے حضرات سری نگر ہائی وے، 7thایونیو استعمال کریں . 8 . ایمیسی روڈ بند ہونے کی صورت میں شہید ملت روڈ، چائنا چوک انڈر پاس،ایف سکس استعمال کریں . ٹریفک کی تازہ ترین صورتحال اور اپ ڈیٹس کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ریڈیو اسٹیشن 92.4 FM بھی عوام الناس کی رہنمائی کے لیے نشریات جاری رکھے گا . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے پیش نظر حکومت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے .
پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے آج ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جبکہ جماعت اسلامی نے بھی مہنگائی اور بجلی کی زائد قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے .
متعلقہ خبریں