عید کے دن بارش ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عیدِ قرباں کے موقع پر محکمہ موسمیات نے برسات کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے . عیدالضحیٰ پر بارش ہونے کی وجہ سے قربانی کرنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے .

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ آج بروز بدھ کراچی کا موسم گرم رہے گا، کیونکہ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری ہوائیں تاحال بند ہیں . صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی شدید گرمی میں پارہ 36 ڈگری تک پہنچ گیا تھا،16جولائی تک شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا . . .

متعلقہ خبریں