افیئر چلانے آیا تھا، زبردستی نکاح کرنا پڑگیا، دانیہ شاہ کے نئے شوہر کا انکشاف


دانیہ کے دعوت دینے کے بعد وہ ایک دن ان کے ہاں چل گئے جہاں انہیں وہ پسند کر بیٹھے، حکیم شہزاد
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھیں جن کے دوسرے شوہر نے ان کی شادی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے۔
دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر شہزاد لوہا پاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں میڈیا سے گفتگو میں یہ کہتے سنا گیا کہ انہوں نے دانیہ شاہ کو محبت کا پیغام کچھ عرصہ افیئر چلانے کی غرض سے بھیجا تھا جو ان کے گلے پڑ گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)


دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر نے بتایا کہ وہ ایک حکیم ہیں، اس لیے دانیہ اپنی والدہ کی ادویات لینے ان کے پاس آیا کرتی تھیں۔شہزاد کا کہنا تھا کہ والدہ کی دوائی ان سے لینے کے بعد دانیہ نے انہیں اپنے گھر آنے کی دعوت دی مگر انہوں نے پہلے تو کئی بار انکار کیا تاہم ایک دن وہ دانیہ کے گھر چلے ہی گئے جہاں وہ انہیں کو پسند کر بیٹھے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا دانیہ سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا بلکہ ان کا ارادہ تو کچھ عرصہ افیئر چلانے کا تھا لیکن وہ ان سے نکاح کرنے کی خواہش کرتی تھیں۔
حکیم شہزاد نے مزید کہا کہ وہ بہت عرصے تک دانیہ کو مناتے رہے لیکن دانیہ کی ایک ہی شرط تھی جس کے بعد انہوں نے 3 شادیاں ہونے کے باوجود زبردستی دل پر پتھر رکھ کر دانیہ شاہ سے چوتھا نکاح کرلیا۔