حب، پولیس کی ٹوپی پہن کر ڈاکوؤں کی متعدد وارداتیں، شہری لاکھوں روپے وقیمتی سامان سے محروم


حب(قدرت روزنامہ)حب میں پولیس کی ٹوپی پہن کر ڈاکوؤں کی بڑی ڈکیتی کاروباری شخص سے پانچ لاکھ 20ہزار جبکہ دکاندار سے چالیس ہزار نقدی سمیت دو موبائل فون لیکر فرار.اس سلسلے میں منگل کے روز حب میں اجمہ موڑ کے قریب نیو گرداری لعل ہوسیل کی دکان میں حب شہر میں پاپڑ سپلائی کرنے والے رحمت اللہ نامی کاروبار شخص کے مطابق ان سے پولیس کی ٹوپی پہنے ہوئے دو مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پہ 5لاکھ 20ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا جبکہ دکاندار سے 40ہزار نقدی اور ملازم سے ایک موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے سوال یہ پیدا ہوتا ہے دن دہاڑے اسطرح پولیس کی ٹوپی پہن کر سرعام ڈکیتی کرنے والوں کو پولیس کا ذرا بھی خوف نہیں یقینا پولیس کہیں اور مصروف ہے یہی وجہ ہے شائد ڈاکو بلا خوف و جھجک دن دہاڑے ڈکیتیاں کررہے ہیں کیونک انکو موجودہ حب پولیس کا اندازہ ہوگیا ہے عوام اپنی حفاظت خود کرے۔