کراچی میں 7 ماہ کے دوران 44 ہزار سے زائد وارداتیں، سب سے زیادہ کونسی وارداتیں ہوئیں؟
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران اب تک 44 ہزار سےزائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اسٹریٹ کرائمز پر سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی (سی پی ایل سی) کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ موٹرسائیکل چوری اور چھینی جانے کی 31 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اس کے علاوہ ایک ہزار سے زائد گاڑیاں بھی چوری اور چھینی گئیں۔
سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق 7 ماہ کے دوران شہریوں سے 11 ہزار سے زائد موبائل فون چھینےگئے، اغوا برائے تاوان کی 12 وارداتیں ہوئیں جبکہ بھتہ لینےکے57 واقعات رپورٹ ہوئے۔