بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے، بختاور کے ہاں بیٹے کی پیدائش

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ماموں بننے کی خوشخبری سنادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کی۔
بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت کے بعد پی پی چیئرمین ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہے۔پی پی چیئرمین نے آفیشلی ماموں بننے کی خبر کے ساتھ اپنی بہن بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئٹ بھی شیئر کیا، جس میں بیٹے کی ولادت کی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ کے ہاں پہلے بیٹے کی ولادت پر بہت خوش ہیں، انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل کی 3 ایموجیز بھی شیئر کیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ اپنے شوہر محمود چوہدری کو دل اور دعا کے ایموجی کے ساتھ والد بننے کی خبردی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔بختاور اور بلاول بھٹو کی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔

Recent Posts

سشانت سنگھ کی موت کی فوری تحقیقات کیلئے بہن نے آن لائن مہم شروع کردی

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ نے ایک آن…

4 mins ago

ماڈلنگ انڈسٹری میں جو کچھ کرنا تھا وہ کرلیا ہے، کترینہ کیف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ میں نے محسوس کیا کہ…

4 mins ago

پنجاب حکومت کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی

پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کر سکی۔ذرائع…

14 mins ago

متھیرا نے سلمان خان کیساتھ تصویر نہ لینے کی وجہ بتا دی

کراچی (قدرت روزنامہ) ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بالی…

25 mins ago

بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے کوئی…

28 mins ago

شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کی ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات

دبئی(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سابق گورنر…

35 mins ago