اسکے علاوہ20اگست سے 22اگست تک کچلاک گرڈاسٹیشن کے کچلاک سٹی، ولی، ستار، مجیب، ڈی ایچ اے، واسا فیڈرز جبکہ شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے ائیرپورٹ، جبل نور، پی اے ایف، سی ٹی ایس، ویسٹرن بائی پاس، داریم، ادیان، نوحصار، کڈنی، خروٹ آباد، دوستین، عمر، چشمہ، تکاتو، واسا فیڈروں سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک بجلی بندہوگی دریں اثنا 220Kvکوئٹہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے 11KV پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، شوکت، شاہنواز، اولڈ اور نیو پشتون آبادفیڈروں سے صبح7بجے سے 11بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی . تاہم اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کھمبوں کی شفٹنگ اوربرقی لائنوں پرترقیاتی کام کررہی ہے . ترجمان کیسکو بلوچستان کے مطابق اس سلسلے میں 20اگست سے22اگست تک(روزانہ) سریاب گرڈاسٹیشن کے بی ایم سی، اے ون سٹی، ہزارہ ٹان، غازی،واسا،کرانی، سریاب ون، سریاب ٹو، جڑسا، اولڈلیاقت بازار، اولڈاورنیوجان محمد، خیر بخش مری، جائنٹ روڈ، منی مارکیٹ، سیٹلائٹ ٹان فیڈروں سے صبح8بجے سے دن ایک بجے تک جبکہ ان ہی دنوں میں کوئٹہ سٹی گرڈکے اسٹیڈیم، کینٹ، اولڈایم ای ایس، کیسکو،ملک پلانٹ، جی اوآر کالونی، شہبازٹان، پی ٹی وی، جناح ٹان، نواں کلی، سورج گنج بازار، پی اے ایف، مالک، اولڈسمنگلی، بروری روڈفیڈروں سے صبح7بجے سے دن 12بجے تک بجلی بندرہے گی علاوہ ازیں 20اگست (بروزمنگل) نوشکی گرڈاسٹیشن سے صبح7بجے تا 12بجے دن جبکہ اسی روز 132Kvٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے سلسلے میں ژوب اور گوال مسافرپورگرڈاسٹیشنوں سے صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی .
متعلقہ خبریں