موٹروے پر ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی پراسرار موت، ایک تاحال بے ہوش


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بھیرہ کے قریب موٹروے پر کھڑی گاڑی سےنیم بے ہوشی کی حالت میں 5افرادکو موٹروے پولیس نے ریسکیو کرکے ہسپتال پہنچایا ، جن میں سے ایک شخص تاحال بے ہوش ہے جبکہ دیگر چار افراد دوران علاج جان کی بازی ہار گئے ،موٹروے ایم 2 پر بھیرہ کے قریب کھڑی گاڑی میں فیملی کی تین خواتین سمیت چار افراد کار میں جاں بحق پائے گئے۔ ۔
۔کار ڈرائیور عمر قاسم کو بے ہوشی کی حالت میں ریسکیو1122 نے ہسپتال منتقل کردیا۔بدقسمت فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے، کار نمبری ایل ای ایف7339 پر لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی،موٹر وے پر کار سوار فیملی کے چار افراد کی موت کی وجہ تا حال معلوم نہیں ہو سکی۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ساٹھ سالہ رومیلا، 30 سالہ مہوش، 28 سالہ ثمر اور چار سالہ عون شامل ہیں جبکہ 30 سالہ عمر قاسم زیر علاج ہے ، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو لاہور کے رہائشی ہیں اور اسلام آباد کی جانب سفر کررہے تھے۔ڈاکٹر کےمطابق ہلاکتوں کی وجہ فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے۔ پولیس اسٹیشن پھلروان نےمعاملے کی تفتیش شروع کردی ۔