پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی!اہم خبرآگئی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 82.50 ڈالر فی بیرل سے گر کر 80.4 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں فی لیٹر 5 تا 6 روپے کمی کی پیشگوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ 15 روز کے دوران 2 تا 2.30 ڈالر فی بیرل گری ہیں۔
ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 260 روپے 96 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 266 روپے 7 پیسے فی لیٹر ہے، 14 اگست سے نافذ العمل قیمتوں کے تعین کے آخری جائزے میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 8.47 روپے اور 6.70 روپے فی لیٹر کمی کر دی تھی۔