لیویز تھانہ کھڈ کوچہ پر مسلح افراد کا قبضہ، متعدد اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا، مرکزی شاہراہ بند


مستونگ(قدرت روزنامہ)مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں لیویز تھانے پر مسلح افراد کا حملہ۔ لیویز تھانہ کھڈکوچہ پر مسلح افراد نے قبضہ کرلیا، حملہ آوروں نے تھانے میں گھس کر تمام اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے بعد تھانے کے کچھ اہلکاروں کو اپنے ہمراہ بھی لے گئے، جبکہ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا جس کے باعث شاہراہ ٹریفک معطل ہوگئی۔ مسلح افراد اور لیویز فورس میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، حملہ آوروں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ ڈپٹی کمشنر مستونگ نے حملے کی تصدیق کی، حملہ آوروں نے مختصر وقت تک تھانے کا کنٹرول اپنے قبضے میں رکھا۔ تھانہ کھڈ کوچہ کی حدود میں سرچ آپریشن جاری۔ اطلاعات ہیں کہ قریبی مساجد سے اعلانات بھی کیے جارہے ہیں کہ لوگ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر آنے سے گریز کریں۔