مستونگ شاہراہ پر مسلح افراد کی ناکہ بندی اور فائرنگ، گاڑیوں کی چیکنگ


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)مستونگ ، کھڈکوچہ کے علاقے میں مرکزی شاہراہ پر فائرنگ، بدرنگ کے مقام پر بڑی تعداد میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع۔ بدرنگ کے مقام پر لیویز چیک پوسٹ بھی واقعہ ہے۔مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ لیویز حکام کے مطابق واقعے سے متعلق کارروائی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ ہے۔ واضح رہے کہ 15 دن کے دوران مسلح افراد کی جانب سے متعدد بار ایک ہی مقام پر شاہراہ بند کی گئی، گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی گئی۔ کھڈ کوچہ کے مقام پر ڈی سی پنجگور کا قتل اور اسسٹنٹ کمشنر زخمی ہوئے تھے۔ مستونگ کھڈکوچہ میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث پورے علاقے میں موبائل نیٹ ورکس بند کرنے کیساتھ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو بھی دونوں اطراف سے بند کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔