وزیراعظم کی آمد، امن و امان کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی اجلاس کوئٹہ میں ہوگا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزرائ،چیف آف آرمی اسٹاف سمیت دیگراعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گااوراہم فیصلے متوقع ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کل کوئٹہ کا دورہ کریں گے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر قومی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔