لورالائی،خاتون منشیات فروش گرفتار، 3کلو آئس برآمد
لورالائی(قدرت روزنامہ)لورالائی پولیس نے خاتون کو گرفتا ر کرکے 3کلو آئس(شیشہ)برآمد کرلیاتفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی لورالائی عبدالغفار قیصرانی کی ہدایت پر ایس ایس پی محمد ظفر بزدار کی احکامات پر ایس ڈی پی او کلیم اللہ جلالزئی کے زیگرانی ایس ایچ او لورالائی محمد شریف موسخیل کے سربراہی میں پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوے ایک خاتون زوجہ عبید قوم منداخیل ساکن سریاب کوئٹہ کو گرفتار کرکے انکے سے 3000 گرام(3 کلو آئس/شیشہ) برامد کرلیا ملزمہ کیخلاف پولیس تھانہ صادق علی شہید لورالائی میں مقدمہ فرد327/024 بجرم7(2)9 کنٹرول آف نارکوٹیکس درج کرلیا مزید تفتیش پولیس کررہی ہے