سابق صدر ممنون حسین انتقال کرگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سابق صدر ممنون حسین علالت کے باعث انتقال کرگئے . سابق صدر ممنون حسین کے صاحبزادے ارسلان ممنون نے اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے .

ارسلان ممنون کے مطابق سابق صدر علیل تھے اور گزشتہ دو ہفتوں سے کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے . انہیں کینسر کا عارضہ لاحق تھا جو ان کیلئے جان لیوا ثابت ہوا . خیال رہے کہ ممنون حسین 2013 سے 2018 تک پاکستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے . وہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما تھے . . .

متعلقہ خبریں