حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی اور ریونیو بڑھا کر معیشت بہتر کی جاسکتی ہے، اب پرائیویٹ سیکٹر ملک کو لیڈ کرے گا، حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا عمل کا جاری ہے جس کا مقصد شفافیت لانا ہے۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ تنخواہ دار طبقے کی بات ہوتی ہے، میں بھی تنخواہ دار طبقے سے آیا ہوں۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ پارلیمان کو اکنامک پلان کے حوالے سے بریفنگ دوں گا، ترسیلات زر اس وقت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے، میکرواکنامک استحکام کے لیے آئیڈیاز کا ویلکم کریں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہاکہ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔