کچلاک ، 10 منٹ کے دوران ڈکیتی اور رہزنی کی 3 وارداتیں، فائرنگ سے ایک شخص زخمی


کچلاک(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں دس منٹ کے دوران ڈکیتی اور رہزنی کی تین وارداتیںفائرنگ سے ایک شخص زخمی کردیا تفصیلات کے مطابقمسلح موٹر سائیکل سواروں نے تین راہگیروں سے موبائل فون اور نقدی چھین لی مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا کچلاک کلی وزیر آباد میں رات کو آٹھ بجے پہلی واردات میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ایک شخص سے موبائل اور نقدی چھین لی موٹر سائیکل سواروں نے اس کے بعد دوسری واردات میں ایک اور شخص سے نقدی چھین لی مسلح موٹر سائیکل سوار رہزنوں نے تیسری واردات میں ایک دوکاندار سے موبائل اور نقدی چھین لی مزاحمت پر دوکاندار کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ان واقعات کی اطلاع فوری طور پر کچلاک پولیس کو دی گئی مگر پولیس موقع پر نہیں پہنچی اور لوگوں نے خود زخمی کو ہسپتال پہنچایاگیا